تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی ریاست اورملک کے خلاف مذموم مہم چلارہے ہیں:مریم اورنگزیب

Chairman PTI is running a nefarious campaign against the state and the country: Maryam Aurangzeb

ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی

اسلام آباد: اطلاعات ونشریات کی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین ریاست اورملک کے خلاف مذموم مہم چلا رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نومئی کے واقعات کے ایجنڈے میں غیرملکی ایجنٹ اور کٹھ پتلیاں ملوث ہیں۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف ذرائع ابلاغ کی مہم گھنائونی سازش اور شیطانی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح کیا کہ ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ غیرملکی ایجنٹوں نے سرکاری عمارتوں، حساس تنصیبات، شہداء کے مجسموں اوریادگاروں پر حملے کئے اور ریڈیو پاکستان، مساجد، سکولوں اور ایمبولینسوں کو نذر آتش کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں