تازہ ترین

ایشیا کپ 2025 کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

Bangladesh defeated Hong Kong by 7 wickets in the third match of the Asia Cup 2025.

بوظی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ہانگ کانگ کی جانب سے دیا جانے والا 144 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 17.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

اوپنر پرویز حسین 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تنزید حسین 4 رنز بناسکے۔

کپتان لٹن داس نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، توحید ہردوئے 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے ایوش شکلا اور عتیق اقبال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 ربنز بنائے اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا تھا۔

نزاکت خان 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنر ذیشان علی نے 30 رنز بنائے، بابر حیات 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان یاسم مرتضیٰ 28 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسین اور رشاد حسین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 بنگلادیش کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

لٹن داس نے کہا کہ پچھلی تین سیریز میں ہماری ٹیم نے اچھا پرفارم کیا ہے لیکن نیا ٹورنامنٹ ہے اچھا کھیلنا ہوگا۔

ہانگ کانگ کپتان یاسم مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بھی بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے، کوشش کریں گے کہ پچھلے میچ کی غلطیاں نہ دہرائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پہلے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں ہانگ کانگ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں