انہوں نے کہا کہ مودی کو جواب دیا کہ تاریخ پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں تمہاری ذلت آمیز شکست محفوظ کرچکی ہے۔
محسن نقوی نے لکھا کہ کوئی کرکٹ میچ اس اٹل حقیقت کو مٹا نہیں سکتا، کھیل میں جنگ کو گھسیٹنا تمہاری بے بسی کو عیاں کرتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت نے کھیل کی اصل روح کو داغدار کیا، بھارتی وزیراعظم کو جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا درد آج تک نہیں بھولا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کے خلاف فتح پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور اور یہ بھی بھارت جیت گیا۔
اس حوالے سے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے آپریشن سندور کی ناکامی کو ان کی کامیابی بتاتے ہیں حالانکہ بھارت کے سنجیدہ حلقوں کو بخوبی علم ہے کہ انہیں آپریشن سندور کے باعث کتنا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔