تازہ ترین

علی ظفر کا سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان

Ali Zafar announces special fundraising concert for flood victims

کنسرٹ صرف موسیق نہیں، بلکہ ایک آواز ہے،آئیں ہم سب مل کر اُن لوگوں کے لیے اُمید کا چراغ بنیں جو آج بھی مدد کے منتظر ہیں،علی ظفر

لاہور: معروف گلوکار، نغمہ نگار اور صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی حاصل کرنے والے گلوکار علی ظفر نے اپنے کیریئر کے ایک ایسے خصوصی کنسرٹ کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کرنا ہے۔ 

علی ظفر کے مطابق  کنسرٹ 27 ستمبر 2025  کو لاہور الحمرا کلچرل کمپلیکس میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ فنڈ ریزنگ کنسرٹ میں علی ظفر کی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ دیگر  معروف فنکاروں کی سرپرائز شمولیت بھی متوقع ہے، جن کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کنسرٹ سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی علی ظفر فاؤنڈیشن کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور امداد پر خرچ کی جائے گی، جنہوں نے اس آفت میں اپنے گھر اور روزگار کھو دیے ہیں۔

کنسرٹ کی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہو چکا ہے۔شائقین سے گزارش ہے کہ وہ بھی اس فلاحی کام میں حصہ ڈالیں جہاں موسیقی امید کا پیغام بنے گی۔

علی ظفر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کنسرٹ صرف موسیق نہیں، بلکہ ایک آواز ہے،آئیں ہم سب مل کر اُن لوگوں کے لیے اُمید کا چراغ بنیں جو آج بھی مدد کے منتظر ہیں۔ آئیں ان کے ساتھ کھڑے ہوں جنہیں ہماری سب سے زیادہ ضرورت ہے

یہ ایونٹ نہ صرف موسیقی بلکہ پاکستان کی انسان دوست برادری کے لیے بھی ایک اہم موقع ہے، جہاں فن اور احساس یکجا ہو کر حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں۔

فنڈ ریزنگ کنسرٹ کی ٹکٹس "ٹکٹ والا" ویب سائٹس سے لی جاسکتی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں