ذرائع کے مطابق کراچی کی فضائی حدود میں طیارے کو جی پی ایس سنگل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے، غیر ملکی ایئر لائن کے طیارےکو لینڈنگ سے قبل جی پی ایس سنگل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائن کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو فوری صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر رن وے 25 ایل سے طیارہ بحفاظت لینڈ ہوا۔
طیارہ تین ہزار فٹ کی بلندی پر تھا جب جی پی ایس سنگل مسئلہ رپورٹ ہوا، اے ٹی سی نے لینڈنگ میں پرواز کے عملے کی مدد کی، جی پی ایس سنگل کی خرابی سے طیارے روٹس سے بھٹکنے اور حادثے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
ایمریٹس ایئر کا طیارہ بحفاظت رن وے 25 ایل پر اترا، ایمریٹس ایئر کی پرواز کے طیارے کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کا واقعہ گزشتہ شب کا ہے۔