دورہ ملائیشیا کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے دفتر پہنچے جہاں ملائیشین ہم منصب نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ بھی کیا۔
اس دوران ملائیشیا کی مسلح افواج کے دستے نے وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے، بعدازاں وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزرا اور دیگر حکام سے مصافحہ بھی کیا۔
وزیراعظم کی ملائیشین ہم منصب سے ملاقات شیڈول ہے، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، تعلیم، توانائی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوگی، دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی، مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔