تازہ ترین

ایشیا کپ کی تاریخ میں پاکستان اور بھارت کتنی بار آمنے سامنے آئے؟

A glimpse of the Pakistan-India matches in Asia Cup records

پاکستان نے گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، جہاں اس کا مقابلہ اتوار کے روز روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ایشا کپ کا انعقاد 41 سال سے ہورہا ہے، مگر حیرت انگیز طور پر روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں کبھی آمنے سامنے نہیں آئے۔

ایشا کپ کا انعقاد 1984 سے ہورہا ہے اور جب سے اب تک 16 مرتبہ کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا متعدد بار ہوچکا ہے مگر دونوں ٹیمیں فائنل میں اب تک مد مقابل نہیں آئیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب روایتی حریف فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے، گروپ اور سپر فور مرحلے میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے تاہم کپتان سلمان آغا فائنل میں جیت کے لیے پر امید ہیں۔

28 ستمبر کو پہلی بار شائقین کرکٹ ایشیا کپ کے فائنل میں پاک بھارت میچ سے اپنا لہو گرمائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت سب سے زیادہ آٹھ مرتبہ ایشیا کپ کی ٹرافی اپنے نام کرچکا ہے، سری لنکا نے چھ اور پاکستان نے دو بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

دوسری جانب پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے گزشتہ روز میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ایسے میچز جیتیں تو آپ واقعی خاص ٹیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح بولرز نے بولنگ کی اور فیلڈر نے فیلڈنگ میں کارکردگی دکھائی وہ بہترین ہے۔

شاہد آفریدی کو ایشیا کپ میں نسیم شاہ کی یاد ستانے لگی

پاکستانی کپتان نے کہا کہ شاہین آفریدی نے ابتدا سے بنگلا دیشی بلے بازوں پر دباؤ ڈالا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان، بنگلادیش کو 11 رنز سے ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، فائنل میں گرین شرٹس کا مقابلہ بھارت سے اتوار کو ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں