تازہ ترین

8اضلاع کے 42لاکھ صارفین ہماری ترجیح ہیں :فیسکو چیف

8اضلاع-کے-42لاکھ-صارفین-ہماری-ترجیح-ہیں-:فیسکو-چیف

ملازمین کی محنت کی وجہ سے فیسکو کا شمار بہترین تقسیم کار کمپنیوں میں ہوتا ہے فیصل آباد: چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن نے کہا ہے کہ فیسکو اپنے ریجن کے آٹھ اضلاع کے 42لاکھ صارفین کی گھریلو، معاشی اورتجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور صارفین فیسکو کی اولین ترجیح ہیں ۔صارفین کے تعاون اور ملازمین کی محنت کی وجہ سے فیسکو کا شمار پاکستان کی بہترین تقسیم کار کمپنیوں میں ہوتا ہے ۔وہ جی سی یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے فیسکو ہیڈکوارٹرز کا مطالعاتی دورہ کرنے والے طلبا سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ تعلقات عامہ فیسکو کمپنی اور میڈیا کے درمیان پل کا کام کررہا ہے اور کمپنی کی امیج بلڈنگ،صارفین تک معلومات اور ترقیاتی کاموں ،بجلی کی بندش کی معلومات کی فراہمی کی اشاعت میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے ۔انھوں نے طلبہ و طالبات کو پاور سیکٹر اور بالخصوص فیسکو کی ورکنگ کے حوالے سے آگاہ کیا۔طلبا و طالبات کے ہمراہ شعبہ ابلاغیات کے سربراہ ڈاکٹر اشرف اقبال بھی تھے ۔انھوں نے کمپنی کی بہترین پرفارمنس پر چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن کو مبارکباد دی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں