تازہ ترین

پنجگور میں بس اور گاڑی کا خوفناک تصادم، آتشزدگی سے ۸ افراد جاں بحق

8 people killed in horrific collision between bus and car in Panjgur

حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جبکہ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،ریسکیو حکام

پنجگور: صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسافربس اور پک اپ گاڑی میں خوفناک تصادم سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق پنجگور میں گومازین کے علاقے میں بس اور گاڑی میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جبکہ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں