تازہ ترین

7سالہ بچے کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر متاثرین کا احتجاج

7سالہ-بچے-کے-قاتلوں-کی-عدم-گرفتاری-پر-متاثرین-کا-احتجاج

فیصل آباد: اغوا کے بعد قتل ہونیوالے سات سالہ بچے کے قاتلوں کا سراغ نہ لگنے پر متاثرین کا ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ، درجنوں خواتین و بچوں نے مقتول بچے کی تصاویر اور مطالبات پر مبنی بینرز اٹھاکر ڈی ٹائپ کالونی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی، تفصیل کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ علامہ اقبال کالونی کے رہائشی ارشد مجید کی قیادت میں ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والی درجنوں خواتین اور بچوں نے سڑک بلاک کرکے نعرے بازی کی اور انصاف کا مطالبہ کیا، مظاہرین کے مطابق ارشد کے سات سالہ بچے سمیع اللہ کو نامعلوم سفاک عناصر نے اغوا کے بعد قتل کردیا جس کی نعش نہر سے ملی تھی پولیس تاحال اس کے قاتلوں کو ڈھونڈنے میں ناکام ہے ، مظاہرین نے سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ ان کے معصوم بچے کے قاتلوں کا سراغ لگاتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ان کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں