تازہ ترین

5 سعودی خواتین کا موبائل ایپس کی دُنیا میں شاندار کارنامہ

5-سعودی-خواتین-کا-موبائل-ایپس-کی-دُنیا-میں-شاندار-کارنامہ

حاجیوں کی رہنمائی کے لیے کئی زبانوں میں ایپلی کیشن ’ترجمان‘ تیار کر لی جدہ سعودی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ ایسی ہی 5 سعودی خواتین نے حاجیوں کے لیے ایک ایسی شاندار ایپ تیار کی ہے جس کی مدد سے راستہ بھولنے والے حاجیوں کو اپنے کیمپ تک جانے میں بڑی مدد مِلے گی۔ اس کے علاوہ جمرات میں بھی شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے لیے جانے والے قیدی اپنا راستہ بھول جاتے ہیں۔یہ رہنما ایپ اُن کے لیے بڑی مدد فراہم کرے گی۔اس ایپ کو ’ترجمان کا نام دیا گیا ہے۔ جو موبائل پر کام کرتی ہے۔ اس ایپ کی خوبی یہ ہے کہ یہ حاجیوں کو اُردو، ہندی، بنگالی، انڈونیشی، ملائیو، فلپینی، انگریزی، فرانسیسی، ترکی اور رُوسی زبان میں مدد فراہم کرتی ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق اس ایپ کی مدد سے عربی زبان سے ناواقف حاجی بھی رہنما بورڈز پر درج معلومات کا ترجمہ اپنی زبان میں حاصل کر سکیں گے۔سعودی خواتین کی جانب سے تیار کردہ اس ایپلی کیشن کو ’ہیکٹن حج‘ پروگرام میں پہلی پوزیشن سے نوازا گیا تھا۔ جس کا اہتمام سعودی سائبر سیکیورٹی آرگنائزیشن نےجدہ شہر میں کیا تھا۔ ایپ تیار کرنے والی ٹیم کی سربراہ سماہر الھذلی نے بتایا کہ اس ایپ کی تیاری میں ایک سال کا عرصہ لگا۔ جیسے ہی حاجی یہ ایپ اپنےموبائل پر انسٹال کرے گا اس کا موبائل آٹو میٹک طریقے سے موبائل میں درج زبان استعمال کرنے لگے گا۔ اسی طرح جب حاجی ایپ انسٹال کرنے کے بعد کیمرے کا رخ کسی رہنما بورڈ کی جانب کرے گا تو اس کا ترجمہ اسکرین پر آ جائے گا۔ اس ایپ سسٹم کی مدد سے زبان بھی تبدیل کی جا سکتی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں