تازہ ترین

ایتھوپیا میں چرچ کی تعمیر کے دوران ڈھانچہ گر گیا، 36 افراد جاں بحق

36 killed as structure collapses during church construction in Ethiopia

اس المناک واقعے نے پورے علاقے کوسوگوارکردیا ہے جبکہ شہریوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا ،رپورٹس

عدیس بابا:افریقی ملک ایتھوپیا میں دارالحکومت کے قریب ایک چرچ کی تعمیر کے دوران بڑا حادثہ پیش آیا ہے جس میں تعمیراتی ڈھانچہ گرنے سے کم از کم 36 افراد جاں بحق اور 200 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا کے سرکاری میڈیا کی جانب سے نشر کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ہے دوران تعمیر ڈھانچہ عارضی طورپرعمارت کو سہارا دینے کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب چرچ میں تعمیراتی سرگرمیاں جاری تھیں اوربڑی تعداد میں مزدوروہاں موجود تھے۔

روپورٹس کے مطابق اس دوران اچانک ڈھانچہ زمین بوس ہو گیا اورکئی افراد ملبے تلے دب گئے، مقامی حکام اورریسکیو ٹیمیں فوری طور پرجائے حادثہ پرپہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

دوسریی جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ہونے والے زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا حفاظتی اقدامات میں غفلت برتی گئی یا نہیں۔

اس المناک واقعے نے پورے علاقے کوسوگوارکردیا ہے جبکہ شہریوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا ہے، حکومتی سطح پرمتاثرین کے لئے امدادی اقدامات پر بھی غورکیا جا رہا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں