25سال کے بعد لاہور جلو ٹرین چلانے کا فیصلہ
شائع شدہ تاریخ 26 نومبر, 2019
ٹرین کی ٹائمنگ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے مطابق رکھی جائے گی، ٹرین کا افتتاح آئندہ ہفتے ہو گا ، ٹرین کو شٹل کے طور پر چلایاجائے گا:وزیر ریلوے لاہور: پاکستان ریلوے نے 25سال کے بعد لاہور جلو ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا ، ٹرین کی ٹائمنگ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے مطابق رکھی جائیگی، ٹرین کا افتتاح آئندہ ہفتے ہو گا اوراس ٹرین کو شٹل ٹرین کے طور پر چلایا جائیگا، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا لاہور اور گردونواح کے لوگوں کی خواہش پر اس ٹرین کو چلایاجارہاہے کہ جلو پارک اور واہگہ بارڈر کیلئے ایک ٹرین چلائی جائے