لاہور: وزیرکھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں اس کا ثبوت عالمی کبڈی کپ میں دنیا بھر سے کھلاڑیوں کی شرکت کرنا ہے۔ گورنرہاؤس پنجاب میں کبڈی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کبڈی کھلاڑیوں کی دستاربندی کی، گورنر پنجاب نےکبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیرکھیل رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ عالمی مقابلے کرانے کا کریڈٹ پنجاب حکومت کو جاتا ہے، سری لنکا اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آئیں، پاکستان میں کبڈی ورلڈکپ کو بہت زیادہ دیکھا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کبڈی ورلڈکپ پاکستان میں 2دن ٹاپ ٹرینڈ رہا۔ پاکستان بھارت کو ہرا کر پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا دریں اثنا گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ کبڈی فائنل میں پہلے ہاف میں سب نروس تھے، کھلاڑیوں کی محنت کی بدولت کامیابی ہمارا مقدر بنی، سرلنکا ٹیم پر حملے کے وقت سنگاکارا بھی موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ سنگاکارا کی بہادری پر داد دیتا ہوں کہ وہ دوبارہ آئے، قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل بنانے کا سوچ رہے ہیں، سیکیورٹی اداروں کاشکریہ،آج سکون کا سانس لے رہے ہیں، عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔