وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی وجہ سے کورونا وائرس کیسز چھپانے کی بات 200 فیصد غلط ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک سے آنے والے ایسے افراد جن میں علامتیں پائی جائیں انہیں کس طرح علیحدہ کرنا ہے اور باقی افراد کے لیے کیا تاکید اور دیکھ بھال کرنی ہے اس کے لیے ایس او پیز تشکیل دیے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری یہ سادہ سی پالیسی خاصی موثر ثابت ہوئی ہے جسے مضبوط بنانے اور سنگین صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جس طرح صوبائی اور وفاقی سطح پر جس طرح مل کر کام کیا جارہا ہے اس کے اچھے نتائج نکلیں گے۔تحریر جاری ہے سندھ اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے تناظر میں اسلام آباد میں چھٹیوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ابھی صورتحال ایسی نہیں کہ ہم وفاقی دارالحکومت کے اسکولوں میں چھٹیوں کی تجویز دیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں خودمختار ہیں وہ اپنی عوام کی بہتری کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جو فیصلہ کریں ہمیں اس پر اعتراض نہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا سے پوچھا گیا کہ کہ ملک کے 6 شہروں میں 2 سے ڈھائی سو افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں اور کہا جارہا ہے کہ پی ایس یل کی وجہ سے انہیں منظر عام پر نہیں لایا جارہا جس کو انہوں نے مکل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ 200 فیصد غلط بات ہے‘۔