تازہ ترین

’ویمن سیفٹی ایپ‘ پنجاب حکومت اور پولیس کا احسن اقدام

’ویمن-سیفٹی-ایپ‘-پنجاب-حکومت-اور-پولیس-کا-احسن-اقدام

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ویمن سیفٹی ایپ آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر قیادت ایک جدید اور موزوں اقدام ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کے خلاف جنسی جرائم اور تشدد کے خلاف پنجاب حکومت اور پولیس کا احسن اقدام۔: ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ویمن سیفٹی ایپ آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر قیادت ایک جدید اور موزوں اقدام ہے۔خواتین کے خلاف تشدد جیسے واقعات کم کرنے کے حوالے سے یہ ایپ وقت کی ضرورت تھی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس ایپ کے استعمال سے خواتین میں غیر یقینی اور احساس عدم تحفظ کا خاتمہ ہو گا۔خواتین ایمرجنسی صورتحال میں ایپ میں خصوصی بٹن دبا کر پولیس کی مدد حاصل کر سکیں گی۔اس کے علاوہ فون کال اور میسج کے ذریعے بھی خواتین دیگر معاملوں میں رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کاکہنا تھا کہ اس ایپ کی بدولت پولیس کی مجموعی کارکرگی میں بہتری آئے گی۔خواتین کا تحفظ اور بہتر رہنمائی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اولین ترجیحات ہیں۔خواتین سے گزارش ہے کہ اس ایپ کے استعمال سے اپنا اور اپنے پیاروں کا تحفظ یقینی بنائیں۔ چند دن قبل حکومتِ پنجاب کی جانب سے ملک میں خواتین کے خلاف ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اقدامات کرتے ہوئے آئی جی پولیس کے تعاون سے موبائل پر ویمن سیفٹی ایپ متعارف کرا دی گئی تھی۔ خواتین کے تحفظ کے لیے بنائی جانے والی موبائل اپلیکشن کے انسٹالیشن کے بعد صرف ایک کلک سے پولیس، ہائی وئے پولیس، خاتون کے قریبی عزیز سمیت دیگر اداروں کو ایمرجنسی الرٹ کا مسیج اور لوکیشن چلی جاتی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں