معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ میں نے راشن کے ساتھ تصویر اِس لیے نہیں بنائی کہ اپنا نام بنا سکوں۔ گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حرا مانی نے مائیکرہ بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی اپنے شوہر کے ہمراہ مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ https://twitter.com/HiraMani_HM/status/1245269713120305156 حرا مانی نے یہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب میں یہ راشن ضرورت مندوں میں تقسیم کروں گی تو انشاءاللّہ کوئی تصویر نہیں بنے گی۔‘اداکارہ نے راشن کے ساتھ ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی اپنی تصویر کے حوالے سے لکھا کہ ’میں نے یہ تصویر شہرت حٓصل کرنے کے لئے نہیں بنائی‘ اُنہوں نے لکھا کہ ’میں نے یہ تصویر اِس لیے بنائی ہے تاکہ آپ بھی اِس نیک کام میں لگ جائیں اور ضرورت مندوں اور مستحق لوگوں کی مدد کرسکیں۔‘حرا مانی نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ SavePoorSaveHumanity بھی استعمال کیا۔ اِس کے علاوہ اداکارہ نے دو روز قبل راشن کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھیں۔