زکریایونیورسٹی کی اہمیت کے پیش نظر تعاون جاری رکھا جائے گا ،سینئر نمائند ہ جیمز کوور ملتان بہاؤالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سے یو ایس ایڈ کے سینئر نمائندے جیمز کوور نے ملاقات کی جس میں وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپنے رفقا کی وجہ سے انہو ں نے کوشش کی ہے کہ میں یونیورسٹی کے وقار کے مطابق تحقیق اور انتظام کے مناسب معیار قائم کرسکوں۔ انہوں نے اس بات کا شکریہ ادا کیا کہ یو ایس ایڈ نے یونیورسٹی میں نہ صرف تعلیم و تدریس میں مدد کی ہے بلکہ تعلیمی مراکز کے قیام میں بھی تعاون فراہم کیاہے ۔ جیمز کوور نے کہاکہ زکریایونیورسٹی کی اس خطہ میں اہمیت کے پیش نظر اس یونیورسٹی سے تعاون جاری رکھا جائے گا۔اس موقعہ پر یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم خان ، ڈینز پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری ، پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر ودیگر بھی موجود تھے ۔