تازہ ترین

یوکرین میں روسی میزائل حملے میں 22 افراد ہلاک

یوکرین-میں-روسی-میزائل-حملے-میں-22-افراد-ہلاک

یوکرین میں روس کے میزائل حملے میں تین بچوں سمیت 22 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی میزائلوں نے مشرقی فرنٹ لائن سے دورکیف کے جنوب مغرب میں واقع شہر ونیٹسیا کو نشانہ بنایا جو ڈونباس میں لڑائی کے مرکز سے بہت دور ہے۔ میزائل حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس حملے کو دہشت گردی کی کھلی کارروائی قرار دیا ہے۔ یوکرینی ایوان صدر نے کہا ہے کہ یہ حملہ بحیرہ اسود میں آبدوز سے داغے گئے کروز میزائل سے ہوا ہے، یوکرین کی اسٹیٹ ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ میزائل نو منزلہ دفتر کی عمارت کی پارکنگ پر گرے اور اس میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم روسی وزارت دفاع نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں