غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچے جہاں نئی دہلی ائیرپورٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی پیوٹن ملاقات میں جغرافیائی سیاست سمیت دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں توسیع اور ممکنہ دفاعی معاہدوں پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ روسی صدر پیوٹن آج روس بھارت سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دوسری جانب دورہ بھارت کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ماسکو یوکرین کے علاقے دونباس ( Donbas) پر فوجی یا دوسرے طریقوں سے قبضہ ضرور کرے گا۔