یوٹیوب کا نیا فیچر صارفین کیلئے متعارف

شائع شدہ تاریخ 10 اپریل, 2026
یوٹیوب-کا-نیا-فیچر-صارفین-کیلئے-متعارف

اس فیچر کا مقصد خودکار طور پر کسی ویڈیو کی پلے بیک اسپیڈ کو ایڈجسٹ کرکے ناظرین کے وقت کو اس وقت بچانا ہے جب وہ اسے دوبارہ دیکھ رہے ہوں۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیچر یوٹیوب پریمیئم صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ آٹو اسپیڈ فیچر جادو کی طرح کام کرے گا اور ویڈیو کا معیار بھی متاثر نہیں ہوگا۔

البتہ یہ فیچر ابھی یوٹیوب ایپ میں محدود انگلش ویڈیوز میں دستیاب ہوگا۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ فیچر بائی ڈیفالٹ ڈس ایبل ہوگا اور آپ کو خود ان ایبل کرنا ہوگا۔

جن ویڈیوز میں اس کی سپورٹ موجود نہیں ہوگی، ان میں یہ فیچر خودکار طور پر ڈس ایبل ہو جائے گا۔

اگر آپ یوٹیوب پریمیئم صارف ہیں تو اس فیچر کو خود ان ایبل کرنے کے لیے سیٹنگز میں جاکر ٹرائی ایکسپرمنٹل نیو فیچرز آپشن پر جائیں۔

اس کے بعد آپ جب کسی ویڈیو کو دیکھیں تو پلے بیک اسپیڈ کنٹرول مینیو میں جاکر اس فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ابھی یہ فیچر صرف 27 اپریل تک پریمیئم صارفین کو دستیاب ہوگا۔

یوٹیوب کی جانب سے پریمیئم صارفین کو ایک اور فیچر آن دی گو تک رسائی بھی دی جا رہی ہے جو ابھی صرف اینڈرائیڈ ایپ میں دستیاب ہے۔

اس فیچر میں سننے کے لیے فرینڈلی کنٹرولز فراہم کیے جائیں گے تاکہ کام کے دوران آپ ویڈیو سن سکیں۔