سام سنگ کا اپنی دو ایپس بند کرنے کا اعلان
شائع شدہ تاریخ 08 ستمبر, 2026
رپورٹس کے مطابق سام سنگ نے اس حوالے سے گلیکسی ایپ اسٹور پر دونوں ایپس کے چینج لاگز اپ ڈیٹ کرتے ہوئے صارفین کو ان کی بندش سے متعلق بتایا، تاہم، بعض نئی ڈیوائسز پر یہ ایپس پہلے ہی دستیاب یا سپورٹڈ نہیں ہیں، جن میں گلیکسی زیڈ فولڈ 8 بھی شامل ہے۔
اے آر ڈُوڈل صارفین کو فون کے کیمرے کے ذریعے ہوا میں ورچوئل ڈرائنگ بنانے کی سہولت فراہم کرتی ہے، یہ ڈرائنگ چہرے یا دیگر اشیا کے ساتھ منسلک رہتی ہے جبکہ اسٹائلس سپورٹ کرنے والے فونز پر اسٹائلس بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب کوئک میژر کی مدد سے فون کے کیمرے کے ذریعے بڑی اشیاء، دیواروں اور دیگر جسمانی چیزوں کے اندازاً سائز اور فاصلے کی پیمائش ممکن ہوتی ہے۔
سام سنگ کا کہنا کہ 31 دسمبر 2026 کے بعد دونوں ایپس کی نئی ڈیوائسز پر دستیابی ختم ہوجائے گی اور مستقبل کے آپریٹنگ سسٹم ورژنز میں بھی انہیں سپورٹ نہیں کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ یہ تبدیلی ون یو آئی 9 کے مستحکم ورژن کے ساتھ مزید نمایاں ہو۔