تازہ ترین

یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی سپلائی یقینی نہ بن سکی

یوٹیلیٹی-سٹورز-پر-اشیائے-ضروریہ-کی-سپلائی-یقینی-نہ-بن-سکی

شہری لمبی لائنوں میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کرنے کے بعد خالی ہاتھ واپس لوٹنے لگے ، سامان کی بڑھتی ڈیمانڈ سے متعلق حکام کو آگاہ کیا جاچکا،جلد سپلائی بھی یقینی بنادی جائیگی:زونل منیجر جاوید مشتاق فیصل آباد: یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن حکام کی جانب سے سٹورز پر اشیا کی بھاری پیمانے پر خریداری تو کرلی گئی مگر تاحال کسی بھی سٹورز پر چینی، دالوں اور آٹے کی سپلائی یقینی نہ بن سکی۔ سٹورز پر چینی،آٹے کی خریداری کیلئے آنیوالے شہری لمبی لائنوں میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کرنے کے بعد خالی ہاتھ واپس لوٹنے لگے ۔حکام کی جانب سے گزشتہ دنوں میں سٹورز پر سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کرتے ہوئے چینی اور دال چنا سمیت دیگر دالوں کی بھی خریداری کی گئی تھی لیکن اسکے باوجود ان چیزوں کی سپلائی یقینی نہ بن سکی مزید پڑہیئے: رواں سال حج ہوگا یا نہیں؟ جبکہ زونل آفس کی بلڈنگ میں قائم یوٹیلیٹی سٹورز پر تمام اقسام کی سپلائی کو یقینی بناتے ہوئے خریداروں کے رش کی تصاویر بناکر حکام بالا کو ارسال کرتے ہوئے سب اچھا ہے کی رپورٹس جاری کردی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ناقص حکمت عملی اور مبینہ غفلت کی وجہ سے گزشتہ کئی مہینے سے شہر بھر کے کسی بھی سٹور پر سامان کی سپلائی نہیں دی جارہی اس معاملے پر زونل منیجر جاوید مشتاق کہتے ہیں سٹورز پر سامان کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ سے متعلق حکام کو آگاہ کیا جاچکا ہے ، جلد سامان کی سپلائی بھی یقینی بنادی جائیگی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں