یورپی یونین کا یوکرین کی مالی ضروریات پوری کرنے کا اعلان
شائع شدہ تاریخ 24 اکتوبر, 2025
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی رہنماؤں کی جانب سے یوکرین کیلئے اگلے 2 برس امداد جاری رکھنے کاعزم ظاہر کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ مالی ضروریات کی تفصیلات اور طریقہ کارپر حتمی فیصلہ دسمبر میں ہوگا۔
اس حوالے سے صدریورپی کونسل انتونیوکوسٹا نے کہا کہ یوکرین کو دفاعی ضروریات کے لیے وسائل فراہم کیےجائیں گے۔
دوسری جانب یورپی یونین کی جانب سے مالی مددکے اعلان پر یوکرینی صدر زیلنسکی نے خیر مقدم کیا ہے۔