جووکلا نے پی آئی سی میں کیا وہی ڈاکٹر بھی کرنا چاہتے ہیں: کانفرنس سے خطاب لاہور: کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام عالمی ایمرجنسی میڈیسن کانفرنس اور تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہسپتالوں کی نجکاری نہیں صرف انتظامی تبدیلی کر رہے ہیں، ہسپتالوں کو جو بجٹ اب ملتا ہے وہ ایسے ہی ملتا رہے گا ،اگر ہم ایک بیڈ پر 45 لاکھ روپے دیتے ہیں تو اس سے مریضوں کا مطمئن ہونا بھی ضروری ہے ، سٹینڈنگ کمیٹی ایم ٹی آئی کی منظوری دے چکی اسمبلی سے بھی منظور ہو جائے گا، جو کام وکلانے پی آئی سی میں کیا تھا وہی ڈاکٹر بھی کرنا چاہتے ہیں ، ورکشاپ میں وائس چانسلر خالد مسعود گوندل، محمود ایاز ،اسد اسلم، سہیل چغتائی اور عامر زمان سمیت طلباو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔