تازہ ترین

ہر کرکٹ میچ فلموں کی طرح فکس ہوتا ہے،بھارتی بکی کا انکشاف

ہر-کرکٹ-میچ-فلموں-کی-طرح-فکس-ہوتا-ہے،بھارتی-بکی-کا-انکشاف

بھارتی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے کرکٹ کے بکی سنجیو چاولہ نے دعویٰ کیا کہ کوئی میچ ایمانداری سے نہیں کھیلا جاتا ہر میچ فلمی کہانیوں کی طرح فکس ہوتا ہے۔ جتنے بھی میچ دکھائے جاتے ہیں وہ سب کے سب فکس ہوتے ہیں اور ایک بہت بڑا انڈر ورلڈ مافیا تمام مقابلوں پر اثر انداز ہوتا ہے اس نے کہا یہ اسی طرح ہے جیسے کسی فلم کیلئے ڈائریکشن دی جاتی ہے۔ سنجیو چاولہ نے کہا کہ اس کے دوست کلارا، دارا اور کمار بھی میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں۔ بکی نے بتایا کہ وہ1993 میں انگلینڈ منتقل ہوا اور وہاں کے پوش علاقے میں پراپرٹی کا مالک ہے۔ اس نے کہا فکسنگ سے متعلق اس سے زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا کیونکہ اس کے ساتھ کام کرنے والے دیگر جرائم کی دنیا کے لوگ اسے قتل کرا سکتے ہیں۔ دہلی پولیس کے مطابق سنجیو چاولہ کو 20 سال کے طویل تعاقب کے بعد ریکی کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ معاملہ زیر تفتیش ہے اس لیے اس سے متعلق زیادہ معلومات نہیں دی جا سکتیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں