تازہ ترین

ہانیہ عامر کو وکی پیڈیا پر بار بار میرا شوہر بنا دیا جاتا ہے

ہانیہ-عامر-کو-وکی-پیڈیا-پر-بار-بار-میرا-شوہر-بنا-دیا-جاتا-ہے

معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ وِکی پیڈیا پر کوئی بار بار میرے شوہر کے نام کی جگہ ہانیہ عامر کا نام لکھ دیتا ہے اور  ہانیہ کے جیون ساتھی کے نام پر میرا نام لکھا ہوتا ہے۔ نادیہ خان نے یہ انکشاف سرکاری ٹی وی سے نشر ہونے والے اپنے پروگرام کے دوران کیا جس میں اداکار عمران عباس مہمان تھے۔ نادیہ نے عمران عباس سے وِکی پیڈیا پر موجود غلط معلومات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے جب یہ دیکھا تو بہت ہنسی آئی، ہمیں لگا شاید یہ کسی نے مذاق کیا ہے اور  پھر دونوں جگہ سے 20 سے 25 مرتبہ صحیح کیا لیکن ایک دن بعد دوبارہ یہ ہی لکھا ہوتا ہے۔ https://www.instagram.com/p/CRTSQWDBVaE/?utm_source=ig_embed&ig_rid=685fcb31-7c31-4ccb-ab31-d2c108577b55 نادیہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا میرے علاوہ میری ذاتی معلومات کوئی کیسے تبدیل کر سکتا ہے۔ دوسری جانب پروگرام کے دوران عمران عباس نے بھی یوٹیوبرز کی جانب سے اپنی شادیاں اور  پھر طلاق کروانے پر حیرانی کا اظہار کیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تاحال کوئی قوانین نہیں بنے کہ ایسی غلط معلومات پھیلانے والوں کو سزا مل سکے لیکن لوگ چاہیں تو سزا کے طور پر انہیں ان سبسکرائب ضرور کر سکتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں