گورنر سندھ ڈاکٹر عمران اسماعیل سے کیلیفورنیا سدرن یونیورسٹی کی صدر ڈاکٹر گوین فن اسٹون اور CALPAK کی بانی انیلہ علی کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی۔ کراچی : ملاقات کے دوران دونوں اطراف سے پاکستان کے تعلیمی نظام اور اسکولوں میں بچیوں کے داخلے میں اضافے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر فن اسٹون نے پاکستان میں تعلیم کے شعبہ کو فروغ دینے کے حوالے سے تعاون پر JS بینک کے چیف آف اسٹاف عمران حلیم شیخ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عمران شیخ نے کہا کہ ڈاکٹر فن اسٹون اور انیلہ علی نے تعلیم کے شعبہ میں مثبت تبدیلی لانے کے عمل کو بہتر کرنے میں کردار ادا کیا ہے، جے ایس بینک پورے معاشرے میں تبدیلی کے اثرات بڑھانے کے لئے کام کر رہا ہے۔