تازہ ترین

گورنر راج کی باتیں نئی نہیں، علی امین کے دور میں بھی یہی صورتحال تھی، شیخ وقاص اکرم

گورنر-راج-کی-باتیں-نئی-نہیں،-علی-امین-کے-دور-میں-بھی-یہی-صورتحال-تھی،-شیخ-وقاص-اکرم

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نےکہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کوئی نئی بات نہیں ، علی امین کے جانے سے پہلے بھی یہ باتیں ہوتی تھیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ  آج پھر کسی ایجنڈے پر معاملہ اُٹھا ہے، یہ ایک وزیر اعلیٰ کو مرعوب کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کےخلاف منشیات یا دیگر  الزامات سے متعلق ثبوت ہیں تو ثابت کریں۔

انہوں نے تجویز دی کہ اگر یہ ایسے الزامات لگارہے ہیں تو کے پی کے وزیر اعلیٰ کو ہتک عزت کادعویٰ کرنا چاہیے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اگر کسی پارٹی کے مینڈیٹ کو چھینیں گے تو یہ مناسب نہیں ہوگا، اگر یہ لوگ ایسا کرنا چاہتے ہیں توکر کے دیکھ لیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں