تازہ ترین

گوجرہ:سٹاف نرسز کی ویڈیو وائرل کرنے پر احتجاج ، روڈ بلاک

گوجرہ:سٹاف-نرسز-کی-ویڈیو-وائرل-کرنے-پر-احتجاج-،-روڈ-بلاک

نوجوان تفصیل حسین اور مقرب حسین مریض بن کر آئے ،نرسز کو دھمکیاں دیں گوجرہ :سٹا ف نرسز کے کمرہ میں گھس کر ویڈیو بنا کر ہراسا ں کرنے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر نے کے خلاف تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی نرسز ڈاکٹر کاشدید احتجا ج جھنگ روڈ بلا ک کر دی ۔ گزشتہ روز گوجرہ شہر کا رہا ئشی نوجوان تفصیل حسین ایک مریض مقرب حسین کو لے کر چار بجے صبح تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ آ یا اور ایمر جنسی میں موجود ڈاکٹرز نے انہیں چیک کرنے کے بعد طبی امداد فراہم کی اور انتظا ر کر نے کا کہا جس پر دونو ں ایک کمرے میں گھس گئے جہا ں ہسپتال کی سٹا ف نرسز صا ئمہ ارشد اور مسز میری پیٹر خرابی صحت کے باعث ہسپتال انتظا میہ کی اجا زت سے کمبل اوڑھ کر سو رہی تھیں کہ تفصیل حسین اپنے سا تھی کے ہمراہ ایمر جنسی میں موجود کمرے میں گھس گیا اور مو با ئل فون سے ویڈیو بنا تے ہوئے سٹا ف نرسز سے زبردستی کمبل اتا ر دیئے اور انہیں ہراسا ں کرتا رہا شور سن کر ڈاکٹرز اور سٹا ف نرسز موقع پر پہنچ گئیں اور دونو ں نو جوا ن موقع سے فرار ہو گئے اور نوجوا ن نے سٹا ف نرسز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وا ئرل کر دی جس پر سٹا ف نرسز مشتعل ہو گئیں جنہو ں نے ڈاکٹر کے ہمراہ شدید احتجا ج کرتے ہوئے جھنگ روڈ بلا ک کر دی اور شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے ویڈیو بنا نے والے نوجوا نو ں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جھنگ روڈ بلا ک ہو نے سے موٹر وے کی طرف آ نے جا نے والی ٹریفک بند ہو گئی جس سے گا ڑیو ں کی لا ئنیں لگ گئیں اطلا ع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سندس حا رث،ڈی ایس پی گوجرہ خا لد محمود رانجھا ، سی او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ ممتاز سیا ل موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے کا رروائی کا یقین دلا یا جس پر سٹا ف نرسز اور ڈا کٹرز نے تجا ج ختم کردیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں