تازہ ترین

گوجرانوالہ: فیکٹری میں لگی آگ پر 12 گھنٹے بعد قابو

گوجرانوالہ:-فیکٹری-میں-لگی-آگ-پر-12-گھنٹے-بعد-قابو

گوجرانوالہ میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ نمبر 2 میں پلاسٹک کی فیکٹری میں لگی آگ پر 12 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ 12 گھنٹے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن میں متعدد فائر فائٹرز اور گاڑیوں نے حصہ لیا اور طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ گوجرانوالہ کی پلاسٹک کا سامان بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ بجھانے میں 12 گھنٹے لگ گئے، جس کے بعد اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ بجھانے کی کارروائی میں 80 فائر فائٹرز، فائر بریگیڈ کی 24 گاڑیوں اور 19 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں