گوجرانوالہ کے گاؤں ناروکی کے رہائشیوں نے لاہور پریس کلب کے سامنے نوجوان کی لاش رکھ کر پولیس کیخلاف مظاہرہ کیا لاہور: ذاور کہا نوجوان نبیل کو سرے عام گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا لیکن پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے کے بجائے ان کی پشت پناہی کررہی ہے۔ خواتین نے سڑک بند کردی جس کے باعث شملہ پہاڑی، ڈیوس روڈ، ایمپریس روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔خواتین کا کہنا تھاہمارے بھائی کو ملزموں نے سر عام قتل کیا ۔انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔