تازہ ترین

گندم خریداری مراکزتحصیل پیرمحل سیٹ ون ، سیٹ ٹو کا افتتاح

گندم-خریداری-مراکزتحصیل-پیرمحل-سیٹ-ون-،-سیٹ-ٹو-کا-افتتاح

کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خرید کیا جائیگا ،صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہگندم خریداری مہم میں مڈل مین کا کردار ختم کر دیا گیا ،اسسٹنٹ کمشنر مرحبا نعمت پیرمحل: صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ اور اسسٹنٹ کمشنر مرحبا نعمت نے گندم خریداری مراکزتحصیل پیرمحل سیٹ ون اور سیٹ ٹو کا افتتاح کردیا ۔ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا گندم کی خریداری اور باردانہ کی تقسیم کے کام کو شفاف اور آسان بنانے کیلئے کمپیوٹرائز ڈیٹا انٹری کی سہولت میسر کرنے کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے افسروں کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں ۔کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خرید کیا جائے گا گندم کا مقرر کردہ ہدف پورا کیا جائے گا اس سلسلے میں کاشتکاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ اپنی گندم کی پوری امدادی قیمت حاصل کرسکیں ۔اسسٹنٹ کمشنر پیر محل مرحبا نعمت نے کہا گندم خریداری مہم میں مڈل مین کا کردار ختم کر دیا گیا ہے ۔گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کی سہولیات کے لئے ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں ا س موقع پر ضلعی صدر تحریک انصاف ڈاکٹر وحید اکبر ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راحیل اشرف، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر میاں محمود، چودھری عبد المجید ،چودھری عرفان الحسن ،مہر ممتاز دولتانہ،ڈاکٹر فرحان لودھی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چودھری ساجد حسین بھی ہمراہ تھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں