گزشتہ 2 مالی برسوں میں 49کھرب 75 ارب کا ٹیکس استثنیٰ دیے جانے کا انکشاف
شائع شدہ تاریخ 04 اپریل, 2026
ذرائع کے مطا بق مالی سال 24-2023 اور 23-2022میں وفاقی حکومت نے مختلف سیکٹرز کو انکم ٹیکس کی مد میں 10 کھرب 22 ارب جبکہ سیلز ٹیکس کی مدمیں بڑے سرمایہ داروں کو 2757 ارب روپے کا ٹیکس استثنی دیا گیا۔
کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وفاقی حکومت کی جانب سے دو سالوں میں 1195 ارب روپے، توانائی اور کان کنی کے شعبے میں 103 ارب 47 کروڑ روپے، ہاؤسنگ اور پبلک ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو 43 کروڑ 28 لاکھ روپے،تعلیمی شعبے کو 17 ارب، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 5 ارب 86 کروڑ روپے کا استثنیٰ دیا گیا۔
اس کے علاوہ صحت اور فارما سیکٹر کو مالی سال 23-2022 اور 24-2023 میں حکومت کی جانب سے 3 ارب 49 کروڑ روپے،کھاد اور زراعت کے شعبوں میں سیلز ٹیکس کی مدمیں 457ارب 92 کروڑ روپے جبکہ پاور جنریشن کمپنیوں کو 5 ارب 77 کروڑ روپے کا سیلز ٹیکس جبکہ صحت اور طبی آلات کے شعبے میں 313ارب 66کروڑ روپے کا ٹیکس استثنی ٰدے دیا گیا۔