گال : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل شروع ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے دوسرے روز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا لیے تھے جبکہ سری لنکا کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے مزید 187 رنز درکار ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق 32، محمد رضوان اور فواد عالم 24، 24 جبکہ کپتان بابر اعظم16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی اننگز کو کچھ سہارا سلمان آغا نے دیا، جو 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، چندی مل 80 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔