تازہ ترین

کینسر میں مبتلا کامران کامی کیلئے فنکاروں نے بڑی کامیابی حاصل کر لی

کینسر-میں-مبتلا-کامران-کامی-کیلئے-فنکاروں-نے-بڑی-کامیابی-حاصل-کر-لی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کینسر جیسی موذی مرض میں مبتلا نوجوان سنگر کامران کامی کے علاج کیلئے پنجابی کمپلیکس لاہور میں چیریٹی شو کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز فنکاروں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اس شو کو ایس ڈبلیو رضوی (ٹائیگر شاہ )میگھا ،طارق طافو،ناصر براج،مختار احمداور وسیم حسن اعوان نے آرگنائز کیا اور سابق ڈی جی پلاک صغریٰ صدف ، رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ،ارشد نسیم بٹ،ارشد محمود اور وسیم، حسن عوان نے بھی شرکت کی، اس چیریٹی شومیں میگھا ،طارق طافو،ناصر براج،عینی طاہرہ،احمد نواز،جوجی علی خان، ملک علی حسن ،ادنش کھچی و دیگر گلوکاروں نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگا یا ،اس شو کی بدولت کامران کامی کے علاج کیلئے مدد ہوئی ہے ،اس حوالے سے میگھا کا کہنا ہے کہ ہم دل سے شکر گزار ہیں ان تمام فنکاروں ،صحافیوں دیگر شخصیات کے جنہوں نے شو میں شرکت اور حوصلہ فزائی کی ،انہوں نے مزید کہا کہجیسے ہم مٹھی بھر فنکاروں نے ملکر اتنا کام کیا اگر حکومتی سرپرستی ہو تو کوئی بھی فنکار لاچار نا ہو۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں