کیش وین لوٹنے کی ناکام کوشش، اٹلی میں ڈاکوؤں کی ڈرامائی کارروائی
شائع شدہ تاریخ 10 فروری, 2026
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکوؤں نے ایک ٹرک کو سڑک کے درمیان کھڑا کرکے اسے آگ لگادی اور پھر پولیس ہی کے انداز میں گاڑیوں کی لائٹیں روشن کرکے تاثر دینے کی کوشش کی گئی جیسے اہلکار کسی ناگہانی صورتحال پر قابو پارہے ہیں۔
اس دوران آرمرڈ گاڑی میں دھماکا ہوا اور ملزمان کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسٹیٹ روڈ 613 پر پیش آئے اس واقعے کے دوران ڈاکوؤں نے سڑک پر گاڑیاں کھڑی رکھنے پر مجبور کئی افراد کو بھی لوٹ لیا، تاہم کیش وین لوٹی نہ جاسکی۔
فرار کی کوشش کے دوران بھی ملزمان نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی شخص بھی زخمی نہیں ہوا۔