تازہ ترین

کیا سونیاحسین کا نیا پراجیکٹ بالی ووڈ کی کاپی ہے؟

کیا-سونیاحسین-کا-نیا-پراجیکٹ-بالی-ووڈ-کی-کاپی-ہے؟

اداکارہ سونیا حسین نے گزشتہ روز انسٹاگرام اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ ایک نئے انٹرنیشنل پروجیکٹ میں مصروف ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ راجھستانی حلیے میں نظر آرہی ہیں ۔ اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آج ان کے نئے انٹرنیشنل پراجیکٹ کی پہلی جھلک جاری کی جائے گی ۔ https://www.instagram.com/p/CBS7rFpjNpz/?utm_source=ig_web_copy_link انہوں نے فلمساز نبیل قریشی کو اپنی پوسٹ میں ٹیگ بھی جس اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ یہ ہدایتکار نبیل قریشی کا پراجیکٹ ہو۔ اداکارہ کی پوسٹ پر اداکارہ حمائمہ ملک، عائشہ عمر اور اشنا شاہ سمیت فنکاروں نے جہاں ان کی تعریف کی وہیں متعدد مداحوں نے ان کے کردار کو بالی ووڈ کی کاپی قرار دیا ۔ انسٹاگرام پر بیشتر مداحوں نے سونیا حسین انداز کو بالی ووڈ فلم رام لیلا کی اداکارہ دپیکا پاڈوکون کی کاپی کا دعوی کیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں