کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے ہیڈکوارٹرز میں اسٹاف کو محدود کردیا گیا۔ جاری اعلامیے کے مطابق پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں 11 اپریل تک 30 فیصد اسٹاف ڈیوٹی دے گا جبکہ 50 سال سے زائد عمر کے افسران گھروں سے کام کریں گے۔ جاری اعلامیے کے مطابق پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں مہمانوں کی آمد پرمکمل پابندی ہوگی۔ ڈیوٹی پر آنے والے کرکٹ بورڈ کے اسٹاف کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے 12 فیصد سے زائد کورونا کیسز والے اضلاع میں شادیوں پر پابندی لگادی ہے۔ تاہم ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی اور ٹیک اوے کی اجازت ہو گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائےانسداد کورونا اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران مثبت کیسز کی شرح 21فیصد ہے،۔ کورونا کیسز پنجاب کےمختلف اضلاع میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کے باعث صحت کے نظام پر شدید دباوَ ہے۔ پنجاب میں 12 فیصد سے زائد کیسز والے اضلاع میں شادی کی تقریبات پر پابندی ہوگی۔ پنجاب میں تمام پارکس ، تفریحی مقامات اور سماجی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یکم اپریل سے 12 فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں موثرلاک ڈاؤن ہوگا۔ ٹرانسپورٹ ایس اوپیزکے مطابق چلتی رہے گی،. دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی. میٹرو اور اورنج لائن ٹرین بھی بند رہیں گی۔ ٹرانسپورٹ، کنسٹرکشن انڈسٹری معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کمشنر، ڈی سی سمیت متعلقہ انتظامیہ پر مقدمہ درج کروانے کی وارننگ دی جائے گی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔