تازہ ترین

کورونا:اورنج ٹرین منصوبے پر کام بند

کورونا:اورنج-ٹرین-منصوبے-پر-کام-بند

چینی انجینئرز کو کام سے روک دیا گیا، مخصوص رہائش گاہ میں مقیم رہنے کی ہدایت ،الیکٹریکل اور مکینیکل کام کر رہے تھے ،سول ورک مزدوروں کوچھٹیاں دے دی گئیں زیر تعمیر سائٹس کو ٹیپ ، غیر ضروری افراد کا داخلہ بند کرنے کیلئے سٹیشنوں کے راستوں کو شٹر لگا کر بند کر دیا گیا ،حکومت کی ہدایت پر دوبارہ کام شروع ہو گا:پراجیکٹ ڈائریکٹر لاہور: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چینی انجینئرز کو ان کی مخصوص رہائش گاہ میں مقیم رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔تفصیل کے مطابق شہرکے زیر تعمیر میٹرو اورنج ٹرین منصوبے پر ایک بار پھر تعمیراتی کام بند کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کی گئی حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایل ڈی اے اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے اورنج ٹرین پر تعمیراتی کام بند کر دیا جائے ،سول، الیکٹریکل اور مکینیکل کام تاحکم ثانی روک دیا گیا۔چینی انجینئرز الیکٹریکل اور مکینیکل کام کر رہے تھے ۔دوسری جانب سول ورک کرنے والے مزدوروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چھٹیاں دے دی گئیں۔علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک تمام سٹیشنوں پر جاری مرمت کا کام بھی بند کر دیا گیا ۔اورنج ٹرین کی زیر تعمیر سائٹس کو ٹیپ لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ غیر ضروری افراد کا داخلہ بند کرنے کے لیے سٹیشنوں کے داخلی راستوں کو شٹر لگا کر مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔پراجیکٹ ڈائریکٹر اورنج ٹرین اقرار حسین نے بتایا لاک ڈاؤن کی بنا پر کام بند کیا گیا ہے اور دوبارہ تعمیرات کا آغاز کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ہی کیا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں