تازہ ترین

کورونا کی پانچویں لہر : پاکستان میں مزید 38افراد کا انتقال

کورونا-کی-پانچویں-لہر-:-پاکستان-میں-مزید-38افراد-کا-انتقال

اسلام آباد: پاکستان  میں کورونا کی پانچویں لہر شدت اختیار کرگئی  ہے ،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 38 افراد انتقال کرگئے جبکہ 3 ہزار 338 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک  بھر میں اب تک 29 ہزار 516 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس  سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار 111 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 89 ہزار 192 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 684 کی حالت تشویش ناک ہے  جبکہ کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 7.45 فیصدرہی ۔  https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1490497913419616260?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1490497913419616260%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F11726 ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 779 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 54 لاکھ 22 ہزار 966 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 13 لاکھ 44 ہزار 403 مریض  اس بیماری سے  صحتیا ب ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں