اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر شدت اختیار کرگئی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد انتقال کرگئے جبکہ 6ہزار 137 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 54 ہزار800 ہو چکی ہے ۔ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 448 ہوگئی ہے ۔ ملک میں کورونا فعال کیسز کی تعداد91ہزار 620 ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں کیسز اور اموات کی صورتحال درج ذیل ہے: سندھ صوبہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار872 ہوگئی ہے جبکہ7 ہزار 878 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ پنجاب پنجاب میں کورونا کیسزکی تعداد4لاکھ87ہزار407تک پہنچ گئی ، صوبے میں اب تک 13ہزار 230افرا د انتقال کرچکے ہیں ۔ خیبر پختونخوا خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد2لاکھ 710ہوگئی جبکہ 6 ہزار 037افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ بلوچستان بلوچستان میں کورونا کے 34 ہزار711کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 368 اموات رپورٹ ہوئیں ۔ اسلام آباد اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 872 ہو گئی ، وفاقی دارالحکومت میں اموات کی مجموعی تعداد 985 تک جاپہنچی ہے ۔ آزاد کشمیر آزاد کشمیر میں کوروناکیسزکی مجموعی تعداد40ہزار355 ہے جبکہ 761 افراد موذی وبا سے انتقال کرچکے ہیں ۔ گلگت بلتستان گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 10ہزار 873ہوگئی جبکہ 189 مریض وبا سے چل بسے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 9.67 فیصد رہی ، جبکہ 1649مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناکے63 ہزار413 ٹیسٹ کیےگئے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔