اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.86فی صد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران ملک میں مزید 3 افراد انتقال کرگئے جبکہ 322 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 28ہزار 663 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 82ہزار 195تک جاپہنچے ہیں۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران 37ہزار148ٹیسٹ کئےگئے گئے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 236 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک 95.9 فیصد مریض کوویڈ سے صحت یاب ہوئے ، اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 30ہزار 970 مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں ۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1462594679002869769?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1462594679002869769%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F9045