اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 8 افراد انتقال کر گئے جبکہ 358 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ https://twitter.com/NIH_Pakistan/status/1559356013081411585?cxt=HHwWgoCy4YaC-aMrAAAA ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 ہزار273 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 2.92فیصدرہی جبکہ کوروناکے165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔