تازہ ترین

کورونا وائرس :احتیاط سب سے موثر علاج ہے :حسین جہانیاں

کورونا-وائرس-:احتیاط-سب-سے-موثر-علاج-ہے-:حسین-جہانیاں

سخت فیصلے کرنے اور اقدامات اٹھانے کا مقصد عوام کو کورونا وائرس سے بچانا ہے کبیروالا: کورونا وائرس سے تحفظ احتیاط سب سے موثر علاج ہے ،مشکل کی ہر گھڑی میں حکومت،پاک فوج اور عوام نے ایک پیج پر ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے ،شہری،حکومت پنجاب کی گھررہیں،محفوظ رہیںمہم کا ہر صورت کامیاب بنائیں،سخت فیصلے کرنے اور اقدامات اٹھانے کا مقصد عوام کو کورونا وائرس سے بچانا ہے ،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے سیاسی وسماجی شخصیت سردار محمد ارشد نعیم خان سیال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کرونا وائرس کے خوفزدہ ہونے کی بجائے پنجاب حکومت کی مرتب کردہ سفارشات اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں،اس موقع پر مہر رب نواز باٹی،ریاست علی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں