تازہ ترین

کورونا وائرس، کراچی میں گزشتہ 2 دنوں سے ہر 75 منٹ بعد ایک شخص جاں بحق

کورونا-وائرس،-کراچی-میں-گزشتہ-2-دنوں-سے-ہر-75-منٹ-بعد-ایک-شخص-جاں-بحق

کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار149 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ کراچی میں کورونا سےاموات کی تعداد 426 ہو گئی ہے، ترجمان محکمہ صحت سندھ کراچی: عالمی وبا کورونا وائرس کا وار تیز، کراچی میں گزشتہ 2 دنوں سے ہر 75 منٹ بعد ایک شخص جاں بحق ہو گئے۔ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتتہ 48 گھنٹوں میں کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے ترجمان محکمہ صحت سندھ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا کیسز 31 ہزار سے تجاوز کر گئےہیں جبکہ 526 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبےمیں ایک ہزار439 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار149 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اگر صرف کراچی کی بات کی جائے تو کراچی میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 426 ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اب پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے، لیکن لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد کورونا کیسز کی تعداد میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آریا ہے جس کے بعد اس کے مزید پھیلنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔ کورونا کے حوالے سے سندھ کی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔ خصوصاََ کراچی کی صورتحال نے سب کو پریشان کر دیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 2 دنوں سے ہر 75 منٹ بعد ایک شخص جاں بحق ہو رہے ہیں۔ ۔ پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی بات کی جائے تو پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 1653 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 78290 تک پہنچ گئی ہے

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں