عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ،وقاص رشید نے سبزی منڈی کا بھی دورہ کیا وہاڑی: ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر) وقاص رشیدکی زیرصدارت عوامی شکایات کے جائزہ اورکوروناوائرس کے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوئے جس میں اے ڈی سی ریونیو محمدفاروق ڈوگر،ا ے ڈی سی جنرل خالدمحمود،اے ڈی سی فنانس عبداللطیف خان، اے سی وہاڑی احمدنوید،اے سی بوریوالارانااورنگ زیب،اے ڈی سی جی خالدمحمودگیلانی،ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرذاکر حسین،ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ رشید احمد جنجوعہ،ڈی او وائلڈلائف منیراحمدکھگہ،سی اوبلدیہ حافظ ارشادخالد،سی ایس اوراناثاقب نذیر، ایئر انٹیلی جنس آفیسر منیرخان اوردیگر افسران بھی موجود تھے ،وقاص رشیدنے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے افسران عوامی مسائل کو فوری حل کیا کریں عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے کسی قسم کی پریشانی نہیں ہو نی چاہیے ،وقاص رشیدنے کہا کہ کوروناوائرس کے حوالے سے حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کرایا جائے گا ۔تعلیمی ادارے ،شادی ہال مکمل طورپر بندہونے چاہئیں تمام عوامی جگہوں پرکروناسے بچاؤکی تدابیر والے آگاہی بینرز آویزاں کئے جائیں جبکہ وقاص رشید نے سرکاری ملازمین کی بیواؤ ں کی ماہانہ امداد کی فراہمی کیلئے ماہ جنوری میں 2کروڑ24لاکھ41ہزار130روپے ،33لاکھ76ہزار194اور ماہ فروی میں12لاکھ57ہزار989روپے کے چیکس جاری کر دیئے جبکہ وقاص رشید نے کہا ہے کہ ٹھینگی ایئر بیس پر طیاروں کی پرواز آن آف کے دوران تمام ممکنہ خطرات کو ہٹانے کے پیش نظر تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے ہدایت کی کہ ائیر بیس کے اطراف میں کھانے پینے کی اشیاء ،شاپنگ بیگ، ہر گز نہ پھینکیں جائیں تاکہ ائیر بیس کے فنل ایریا میں پرندے اکٹھے نہ ہو سکیں قبل ازیں صبح سویرے سبزی منڈی میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن ر وقاص رشید ڈی پی او احسان اﷲ چوہان اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید بلوچ اور سی ای او ڈاکٹر ارشد ملک کے ہمراہ دورہ کیا اس موقع پر صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی چوہدری عباس علی ودیگر عہدیداران وممبران سے ملاقات کی اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی۔