تازہ ترین

کورونا سے بچاؤ ، جو ڈیشل کمپلیکس میں سینی ٹائزر گیٹ کا افتتاح

کورونا-سے-بچاؤ-،-جو-ڈیشل-کمپلیکس-میں-سینی-ٹائزر-گیٹ-کا-افتتاح

ٹو بہ ٹیک سنگھ: سینی ٹائزر گیٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر سینئر سول جج چو دھری ظفر اقبال ،صدر ڈسٹر کٹ بار چو دھری ناصر اقبال ،جنرل سیکرٹری چو دھری محمود اختر کلو سمیت دیگر ججز بھی موجود تھے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام عباس سیال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا جو ڈیشل کمپلیکس میں آنے والے وکلا ،سائلین اور دیگر عملے کیلئے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آج تیسر ے حفاظتی سسٹم کے تحت سینی ٹائزر گیٹ کی تنصیب کا عمل مکمل کیا گیا ہے ، اس سے قبل جو ڈیشل کمپلیکس کے مین گیٹ کے قریب واش بیسن پوائنٹ بنایا گیا تھا جبکہ ہر عدالت کے دروازے کے ساتھ ہینڈ سینی ٹائزر لگایا گیا ہے تاکہ وکلا ،کلرکس ،سائلین اور جوڈیشل عملے سمیت تمام افراد اس موذی وبا سے محفوظ رہ سکیں اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں