ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آنے والے مریض کے ساتھ کوئی دوسرا فرد ساتھ نہ آئے مظفرگڑھ،کوٹ ادو : ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ضلع میں عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ سے روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، جس کے لئے احتیاط سب سے ضروری ہے اور اس کے لئے عوام کا تعاون بھی درکار ہے ، انہوں نے ضلع کی عوام سے اپیل کی ہے کہ ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آنے والے مریض کے ساتھ کوئی دوسرا فرد ساتھ نہ آئے اگربہت ضروری ہے تو صرف ایک فرد مریض کے ساتھ آئے ہسپتال میں بجا رش نہ کیا جائے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں ڈاکٹروں اور پی ایم اے کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔