لاہور: پی ایس ایل فائیو کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 210 رنز کا بڑا ہدف دیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہاڑ جیسے بڑے ہدف تلے دب گئی اور پوری ٹیم 172 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، قلندرز کے بولرز نے ابتدا سے ہی بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا جس کے باعث وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور کٹنگ کے سوا کوئی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا۔ https://twitter.com/_cricingif/status/1234901105001275392 کٹنگ نے 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے جو بے سود ثابت ہوئے، جیسن روئے12، واٹسن 23 اور کپتان سرفراز احمد 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔محمد نواز 24، اعظم خان 12، انور علی 4، فواد احمد 13،احسان علی 2 اور نسیم شاہ 11 رنز بنا کر چلتے بنے جب کہ محمد حسنین ایک اسکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ https://twitter.com/_cricingif/status/1234901105001275392 قلندرز کی جانب سے سلمان ارشد سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، پٹیل، دلبر حسین اور محمد فیضان نے 2،2 شکار کیے۔اس سے قبل سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا، بین ڈنک اور سمتھ پٹیل نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔ابتدائی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد بین ڈنک اور پٹیل کے درمیان 100 رنز سے زائد کی شراکت قائم ہوئی جس نے ٹیم کو سہارا دیا۔ https://twitter.com/_cricingif/status/1234860987326574594 بین ڈنک نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 10 بلند و بالا چھکے اور تین چوکے شامل تھے، اور سمتھ پٹٰل 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔فخر زمان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کرس لین 27 رنز بنا کر محمد حسنین کا نشانہ بنے، محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے محمد نواز کی گیند پر شین واٹسن کو کیچ دے بیٹھے۔ https://twitter.com/_cricingif/status/1234858964434800640 کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین، فواد احمد اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ https://twitter.com/_cricingif/status/1234855127305027584 سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، سہیل خان کی جگہ فواد احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ اس وکٹ پر 180 رنز سے زائد اچھا ٹوٹل ہوگا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ https://twitter.com/_cricingif/status/1234846881404137476 فائنل الیون https://twitter.com/thePSLt20/status/1234838494700298240